ETV Bharat / state

کووڈ 19: کشمیر میں مزید چار اموات

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 12:41 PM IST

ان چار اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں اموات کی تعداد 480 ہوگئی جس میں کشمیر صوبے سے 445 اور جموں صوبے سے 35 شامل ہیں۔

کووڈ 19: کشمیر میں مزید چار اموات
کووڈ 19: کشمیر میں مزید چار اموات

وادی کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے مزید چار افراد کی موت ہوئی ہے جس سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 480 ہوگئی۔

حکام کے مطابق فوت شدہ چار مریضوں میں ریناوری کا 47 سالہ شخص، سرینگر کے پالپورہ سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ شخص، آرم پورہ گاندربل کا 55 سالہ شخص اور بڈگام سے تعلق رکھنے والی ایک 65 سالہ خاتون شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کووڈ 19: سرینگر میں پابندیوں میں ایک اور ہفتے کی توسیع

سکمز صورہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پلپورہ سے تعلق رکھنے والا شخص جسے 21 جولائی کو اسپتال میں داکل کیا گیا تھا، وہ پیر کو فوت ہوگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آرم پورہ گاندربل کے مریض کو 06 اگست کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کا پیر کی روز انتقال ہوگیا۔

ایس ایم ایچ ایس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ریناوری سرینگر سے تعلق رکھنے والے شخص کو یکم اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اتوار کی دیر رات ان کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ بڈگام کی خاتون جنہیں دو جولائی کو نمونیا کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا پیر کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.