مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز کووڈ 19 کے 419 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس طرح متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 115626 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تازہ اموات میں جموں ڈویژن سے چار اور کشمیر ڈویژن سے تین شامل ہیں۔
تازہ ترین اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 1793 ہوگئی ہے جس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے 1148 اور جموں سے 645 شامل ہیں۔
ابھی تک سرینگر میں 433، بارہمولہ 168، بڈگام 105، پلوامہ 87، کپواڑہ 88، اننت ناگ 82، کلگام 52 ، بانڈی پورہ 56، شوپیاں 37، اور گاندربل میں 40 اموات ہوچکی ہیں۔
جموں ڈویژن میں جموں ضلع میں 327، راجوری میں 53، ڈوڈہ میں 58، کٹھوعہ میں 45، سانبا میں 34، ادھم پور میں 53، پونچھ میں 22، رامبن میں 21 ، کشتواڑ اور ریاسی میں گیارہ اموات ہوئی ہیں۔
ہفتے کے روز جموں و کشمیر میں 419 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جن میں کشمیر سے 211 اور جموں ڈویژن سے 208 شامل ہیں۔
ہفتہ کو بازیاب ہونے والے مریضوں میں جموں سے 226 اور کشمیر سے 204 شامل ہیں۔