ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: اب تک 2 لاکھ سے زائد درماندہ افراد کی واپسی

حکومت نے جموں وکشمیر کے درماندہ 2,30,782 شہریوں کو یوٹی واپس لایا 1,58,980 براستہ لکھن پور، 71,802کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے وارِد جموں وکشمیر ہوئے

کووڈ ۔19: 230782 پھنسے ہوئے جے کے رہائشی اپنے گھر واپس آئے

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 10:55 PM IST

حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموں وکشمیر کے 2,30,782شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔

سرکاری اعداد و شما ر کے مطابق جموں وکشمیر کے مختلف اَضلاع کی اِنتظامیہ نے ملک کی مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے 71,802درماندہ مسافروں کو لے کر جبکہ براستہ لکھن پور1,58,980افراد کو حکومت نے86کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوںکے ذریعے اودھمپو ر اور جموں ریلوے سٹیشوں پر خیرمقدم کیا ۔

حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اب تک بیرون ملک سے896مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے۔

اِس طرح جموں وکشمیر حکومت نے اب تک 86 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اب تک بیرون یوٹی درماندہ 2,26,071شہریو ں کو کووڈِ۔19 وَبا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھ کر واپس لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 16 جولائی سے 17 جولائی 2020ءکی صبح تک لکھن پور کے راستے سے3745 بشمول سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 13درماندہ مسافریوٹی میں داخل ہوئے جبکہ 966مسافر آج 65ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اَب تک 65ریل گاڑیاں یوٹی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے56,106درماندہ مسافر جموں پہنچے جبکہ 21خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696مسافر اودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.