ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی طرف سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق لداخ میں مزید 20 افراد کووڈ 19 کے لئے مثبت پائے گئے۔
لداخ میں کووڈ -19 سرگرم کیسز کی تعداد 80 ہوگئی ہے جس میں لیہہ ضلع میں 39 اور کرگل ضلع میں 41 رپورٹ ہوئے ہیں۔
بلٹین میں مزید بتایا گیا ہے کہ لداخ میں کووڈ 19 کے تمام مثبت کیسز کی حالت مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس کے 135 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 54 صحتیاب ہو چکے ہیں اور 80 دیگر زیر علاج ہیں۔ جبکہ ایک کورونا وائرس سے متاثر مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔