ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کی تمام عدالتیں آن لائن کام کریں گی

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جموں و کشمیر کی تمام عدالتیں رواں مہینے کی تیس تاریخ تک آن لائن کام کریں گی۔

جموں و کشمیر کے تمام عدالتیں آن لائن موڈ سے کام کریں گے

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 12:48 PM IST

Updated : Nov 4, 2020, 5:41 PM IST

گزشتہ شب جموں و کشمیر عدالت عالیہ کے رجسٹرار جنرل جاوید احمد کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ " عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام خطے میں پیدا شدہ صورت حال اور اس کے خلاف احتیاطی تدابیر کی وجہ سے خطے کی تمام عدالتیں نومبر مہینے کی تیس تاریخ تک آن لائن موڈ سے کام کریں گی۔"

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ "نومبر مہینے کی 3 تاریخ سے عدالتوں کے ملازمین اپنی حاضری بائیو میٹرک سے نہیں بلکہ فیس کی شناخت کے ذریعے کریں گے۔"اس کے مزید حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ "کچھ معاملات کی عدالتوں میں بھی سماعت ممکن ہے تاہم اس کے لیے دونوں طرف کے وکلاء کو تصدیق نامہ عدالت کو پیش کرنا ہوگا۔"

قابل ذکر ہے کہ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے جموں و کشمیر کے سول سیکریٹریٹ اور فیلڈ دفاتر میں ملازمین کے لئے چہرے پہچاننے والی بائیو میٹرک حاضری کا نظام نصب کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ نظام تمام سرکاری دفاتر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایت پر نصب کیا گیا جنہوں نے حال ہی میں دفاتر میں سرکاری ملازمین کے نظم و ضبط کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جی اے ڈی کے ڈپٹی سکریٹری ملک سہیل نے ایک حکم جاری کیا جس میں تمام انتظامی سیکریٹریز سے کہا گیا ہے کہ وہ سول سیکریٹریٹ میں اپنے افسران کو مشورہ دیں کہ وہ 19 اکتوبر 2020 سے چہرے کی شناخت والے بائیو میٹرک حاضری کے نظام کے ذریعہ اپنی حاضری کویقینی بنائیں۔

حکم کے مطابق’’محکمہ جات اور فیلڈ دفاتر کے سربراہان چہرے کی شناخت والا حاضری کا نظام نصب کرکے ہدایات پر عمل کریں گے‘‘۔جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے پھیلنے کے بعد بائیو میٹرک حاضری کے نظام کو معطل کر دیا گیا تھا تاہم اب پھر سے اسے شروع کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Nov 4, 2020, 5:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.