پلوامہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ڈاڈسرہ، ترال میں ڈی سی پلوامہ اور بی ایم او ترال کی ہدایت پر ’’نشہ مکت ابھیان‘‘ کے تحت ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کے دوران طلباء کی صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور ہائر سیکنڈری میں زیر تعلیم طلبہ کا طبی معائنہ کیا گیا۔ طبی معائنہ کے ساتھ ساتھ ضرورتمند طلبہ کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔ جبکہ منشیات کے حوالہ سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ Drug Awareness in Dadsara tral
ادارے کے پرنسپل اور اسکول کے طلباء نے محکمہ صحت کے اس اقدام کی سراہنا کی اور کہا کہ اسے انہیں اس پروگرام سے کافی فائدہ حاصل ہوا کیونکہ موجودہ دور میں نوجوان نسل منشیات میں مبتلا ہو رہی ہے۔ اس لئے ایسی کونسلنگ سے بہت فائدہ ملے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے کیمپ سال میں کم ازکم دو بار منعقد ہونے چاہئیں۔ Counselling cum Medical camp in Tral
زونل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر روحی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منعقد کیے گئے اس پروگرام میں ادویات کی تقسیم کے ساتھ ساتھ کونسلنگ کی گئی تاکہ طلباء منشیات سے دور رہیں۔