تفصیلات کے مطابق ضلع کولگام کی رہنے والی ستر سالہ خاتون میں کورونا وائرس کے علامات پائے گئے ہیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر میڈیکل کالج و ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔
میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت گیلانی نے کہا کہ 'مذکورہ خاتون میں کورونا وائرس کے علامات پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد انہیں اس وائرس کے مشتبہ مریضوں کے لیے قائم کئے گئے مخصوص وارڈ میں رکھا گیا ہے'۔
انہون نے کہا کہ' مشتبہ مریضہ کی جانچ کے لیے نمونے حاصل کئے گئے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا کہ کیا مریضہ واقعی میں کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہے یا نہیں۔
پرنسپل کے مطابق مشتبہ مریضہ حال ہی میں سعودی عرب سے عمرہ کرکے لوٹی ہے۔