اطلاعات کے مطابق آج بھی اننت ناگ و دیگر قصبوں کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا اور ٹریفک و لوگوں کی آمد و رفت کو روکنے کی غرض سے پولیس و سی آر پی ایف کی جانب سے خصوصی ناکے قائم کیے گئے تھے۔
اننت ناگ قصبہ سمیت مٹن اور دیگر علاقوں میں میونسپل اداروں و دیگر متعلقہ ایجنسیز کی جانب سے سینٹایزیشن کا عمل جاری ہے اور لوگوں سے گھروں کے اندر رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔
وہیں میونسپل اداروں نے سوشل ڈسٹینسنگ کی غرض سے ادویات و ضروری اشیاء خریدنے کے لیے لوگوں کو ضروری ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی اجازت دی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے کوروناوائرس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک بھر میں 21 دنوں تک لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔