ETV Bharat / state

کوروناوائرس: انتظامیہ کے دعوؤں کی حقیقت

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 9:29 PM IST

بیرونی ریاستوں میں زیر تعلیم جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شکایت کی ہے کہ انہیں سرکاری میڈیکل کالج و ضلع ہسپتال میں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

کوروناوائرس: انتظامیہ کے دعوؤں کی سچائی!

طلبا کا کہنا ہے کہ 'ایک طرف انتظامیہ کی جانب سے انہیں گھر واپسی کے بعد ہسپتال میں حاضر ہونے اور سفری تفصیلات فراہم کرنے کی تلقین کی جارہی ہے تاکہ ان کی طبی جانچ کی جائے تو دوسری جانب ہسپتال میں حاضر ہونے کے بعد انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کے سبب وہ ذہنی طور پریشان ہو گئے ہیں۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'سماج میں انہیں شک کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے جس کے سبب وہ اپنے گھر جانے سے بھی کتراتے ہیں۔'

کشمیری طلبا کا الزام ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں تعاون فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

اس معاملہ کو جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جی ایم سی اننت ناگ کے پرنسپل کی نوٹس میں لانے کی کوشش کی تو ڈیوٹی پر مامور طبی عملہ کے ملازم نے انہیں کہا کہ پرنسپل صاحب دفتر میں موجود نہیں ہیں تاہم دفتر کا دروازہ کھولنے کے بعد میڈیکل کالج کے پرنسپل سپر یٹنڈنٹ کے ہمراہ دفتر میں موجود تھے۔

ادھر جی ایم سی کے میڈیکل اسپرانٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے افراد کی مناسب جانچ کے لیے پورا عملہ متحرک ہے اور ایسے افراد کی فوری جانچ عمل میں لائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ' جی ایم سی اننت ناگ میں حال ہی میں نئے سات مشتبہہ افراد کے خون کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں جن میں چار کا رپورٹ منفی آیا ہے جبکہ تین دیگر کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ ان میں سے ایک شخص وہ ہے جو کورونا وائرس کے شکار ہونے والے مریض سے ملا تھا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.