وہیں اس دوران قومی شاہراہ قاضی گنڈ کے متعدد دیہات میں انتظامیہ اور پولیس نے کئی طرح کی بندشیں عائد کی ہیں اور یہاں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے تاکہ اس مہلک بیماری پر قابو پایا جاسکے۔ سوپٹ، چوگام، سمیت کئی دیہات میں لاک ڈاؤن کا اثر نظر آرہا ہے اور سوپٹ دیوسر علاقے جسے پہلے ہی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے، وہاں بھی شخت بندشیں عائد ہے۔
اُدھر یاری پورہ کولگام میں بی ڈی سی چیئرمین اور اسکے عملہ سمیت، میونسپل کمیٹی محکموں کی ٹیموں نے ان علاقوں میں نہ صرف گندگی کو دور کرنے کے لیے صاف و صفائی کی مہم میں تیزی لائی بلکہ ان علاقوں میں لوگوں کو کوروناوائرس کے خطرات اور پھیلاو سے بچنے کے لیے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔