جموں و کشمیر انتطامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے رہنما خطوط کو پوری طرح اور بہتر ڈھنگ سے نافذ کرنے کا عمل جاری ہے۔
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ترقیاتی کمشنر طارق حسین گنائی نے آج سے لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ بڈگام نے ایک بیان میں ضلع میں لاک ڈاؤن کو عمل میں لانے والی ایجنسیوں کو ہدایات دی ہے کہ وہ آج سے پہلے سے چل رہے لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کریں جن کو انتیظامہ کی طرف سے لاک ڈاؤن پاس اجرا کئے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے اگر انہوں نے ماسک نہیں پہنے ہوں گے تو اسی وقت ان پر کارروائی کی جائے اور ان کا پاس بھی سیز کیا جائے۔
واضح رہے کہ ضلع میں اب تک 13 مثبت کیسز سامنے آنے ہیں جن میں سے 7 افراد کا منفی رپورٹز آنے پر ان کو ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔ وہیں ان میں سے اب بھی 6 مریض زیرِ علاج ہے اور ان کو سخت طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔