ETV Bharat / state

کورونا وائرس: آئی پی ایس افسر میں مشتبہ اثرات - سینیئر آئی پی ایس افسر میں بھی کورونا وائرس کے مشتبہ اثرات

جموں و کشمیر کے ایک سینیئر آئی پی ایس افسر میں بھی کورونا وائرس کے مشتبہ اثرات پائے گئے ہیں جس کے پیش نظر انہیں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

کورونا وائرس: آئی پی ایس افسر میں مشتبہ اثرات

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 5:23 PM IST

Updated : Mar 19, 2020, 8:56 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق کشمیر میں تعینات ایک سینیئر آئی پی ایس افسر امتیاز اسماعیل پرے کی ساس کا گزشتہ روز ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کے اندر مثبت اثرات پائے گئے ہیں جس کے بعد مذکورہ افسر کو آسولیٹ کیا گیا۔ "

کچھ وقت کے بعد ایس ایس پی امتیاز اسمائل پرے نے اس سلسلے میں اپنے ذاتی ٹویٹر پر لکھا : ' سبھی خیر خواہوں کو اپ ڈیٹ کرتا ہوں ۔ سکمز میں میری ساس کی صحت میں بہتری آرہی ہے اور دیگر اہل خانہ بھی ضروری احتیاطی تدابیر کر رہے ہیں۔ میں بھی اب الگ تھلگ رہوں گا۔ سب سے گزارش ہے کہ کسی بھی طرح کی لاپرواہی نہ برتیں اور انتظامیہ کی ہدایت پر سختی سے عمل کریں۔'

کورونا وائرس: آئی پی ایس افسر میں مشتبہ اثرات
کورونا وائرس: آئی پی ایس افسر میں مشتبہ اثرات

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ 14 روز تک سب سے علیحدہ رہیں گے اور اس دوران اُن کے تمام ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

یہ آئی پی ایس افسر کشمیر میں بطور ایس ایس پی تعینات ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سرینگر میں گزشتہ روز ایک خاتون کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت پانے کے بعد ضلع انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ، لوگوں کے اجتماعات پر پابندی عائد کی ہے۔

دریں اثناء انتظامیہ نے لوگوں سے تعاون فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندیاں نافذ کرنے کا مقصد کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

ضلع مسجٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد چودھری نے کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے ساتھ ملاقات یا رابطہ کرنے والے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ اپنے نزدیکی ہیلتھ سینٹر پر حاضر ہوجائیں۔

انتظامیہ نے لوگوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اپنی گھروں میں مقیم رہے اور ضرورت پڑنے کے وقت نزدیکی بازار کی طرف جائے۔

Last Updated : Mar 19, 2020, 8:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.