ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے متاثرہ کیمرہ مین کا کہنا ہے کہ " میں بالکل ٹھیک ہوں۔ مجھ میں کوئی علامات ظاہری طور پر دکھائی نہیں دے رہی تھی تاہم کچھ دنوں سے کچھ غلط محسوس ہو رہا تھا اسی لیے میں نے اپنی کورونا وائرس کی جانچ کرائی۔ آج میری جانچ کی رپورٹ مثبت پائی گئی۔"
ان کا مزید کہنا ہے کہ " ہمارے چینل کے تمام ملازمین کو قرنطینہ میں جانے کی ہدایت دی گئی ہےاور مجھے ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے جہاں میرا علاج جاری ہے۔"
ان کا کہنا تھا کہ "تقریبا ایک مہینے قبل میں نے اپنے رپورٹر کے ساتھ ڈاکٹر نوید نذیر کا انٹرویو کیا تھا۔ اس بات کو کافی عرصہ گزر گیا۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس وجہ سے یا اس وقت میں متاثر ہوا ہوں۔"
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ " بطور صحافی ہم ہر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہیں۔ میری رپورٹ مثبت آنے کے بعد سے ہی میں نے سب سے دوری اختیار کرلی ہے۔ اور طبی عملے کی جانب سے جاری تمام ہدایتوں پر سختی سے عمل کر رہا ہوں۔"
وہیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ " وادی میں صحافی کا کرونا وائرس سے مثبت پایے جانے کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ ہم ان کے تمام کنٹیکٹس کی جانچ کر رہے ہیں۔ سرینگر میں واقع ان کے دفتر میں کام کر رہے تمام ملازمین کو اپنے گھروں میں کرن تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور کل ان کے نمونے لے جائیں گے۔"
گزشتہ کل تک وادی میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد2857 جن میں 1816 سرگرم معاملات ہے، صحت یاب ہوئے افراد کی تعداد 1007 تھی جبکہ 34 اموات بھی درج کی گئی تھی۔
کشمیر: کیمرہ مین کورونا سے متاثر - قومی نیوز چینل سے منسلک کیمرہ مین کا ٹیسٹ آج مثبت
عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھا جارہا ہے وہیں وادی میں ایک قومی نیوز چینل سے منسلک کیمرہ مین کا ٹیسٹ آج مثبت پایا گیا۔
![کشمیر: کیمرہ مین کورونا سے متاثر کشمیر میں کمیرہ مین کورونا سے متاثر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7479495-185-7479495-1591286842232.jpg?imwidth=3840)