ETV Bharat / state

کورونا وائرس: مریض کی شناخت ظاہر کرنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ معطل - میڈیکل سپرنٹنڈنٹ

میڈیکل کالج سپرنٹنڈنٹ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مذکورہ شخص کی شناخت ظاہر کی تھی جس کا انتطامیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل کالج سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رگھوویر سنگھ کو معطل کر دیا ہے۔

Coronavirus: MS Rajouri Hospital suspended for disclosing suspected patient’s name
کورانا وائرس: مریض کی شناخت ظاہر کرنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ معطل
author img

By

Published : Mar 15, 2020, 4:49 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی شناخت ظاہر کرنے پر راجوری میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز راجوری میں بیرون ملک سے لوٹے ایک شخص کو زکام اور کھانسی کی شکایت تھی۔ طبی عملہ نے مریض کو کورونا وائرس کا مشتبہ مریض قرار دیتے ہوئے خصوصی وارڈ میں منتقل کیا۔ مشتبہ مریض کے خون کے نمونوں کو جانچ کے لیے میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔ تاہم میڈیکل کالج سپرنٹنڈنٹ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مذکورہ شخص کی شناخت ظاہر کی جس کا انتطامیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل کالج سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رگھوویر سنگھ کو معطل کر دیا۔ اس سلسلہ میں ڈی ڈی سی آر/220 کے تحت باضابطہ ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔

ادھر کورونا وائرس کا خوف عوام میں اُس وقت مزید پھیل گیا جب ضلع انتظامیہ نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکمنامہ جاری کیا۔ حالانکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع میں احتیاط کے طور پر اسکول کالج بند کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.