اس طرح مرکزی علاقے میں مثبت معاملات کی کل تعداد 2341 تک پہنچ گئی ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 2341 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1405 سرگرم معاملات ہیں۔اس وائرس سے 28 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ اب 908 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں اب تک 165225 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 36538 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں انتظامیہ کی طرف سے چلائے جارہے قرنطینہ مراکز بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 1405 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 43514 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق 83654 اَفراد نے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 164581 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 30 مئی 2020ء کی شام تک 162240 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔
دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آروگیہ سیتو ایپ اپنے موبائیل فون میں ڈاون لوڈ کریں ۔تاکہ وہ کووِڈ ۔19 سے متعلق تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ اِسے بچنے کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں.