نتن گڈکری نے یہ فیصلہ اس لیے لیا ہے تاکہ ایمرجنسی کے ان حالات میں ضروری اشیاء کی جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے بعد جنوبی کشمیر کے چھچھکوٹ اونتی پورہ علاقے میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر قائم ٹول پلازہ نے بھی آج سے 21 دن کے لیے کام کرنا بند کردیا ہے۔
اس ضمن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹول پلازہ کے منیجر رئیس احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انھیں آج صبح ہی نیشنل ہاے وے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے اس ضمن میں ہدایات ملی ہیں اور انھوں نے فوراً ٹول پلازہ کو بند کر دیا ہے کیونکہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ کشمیر وادی میں بھی اس وقت حالات بے یقینی ہیں ۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ٹول پلازہ فی الحال اگلے احکامات تک بند رہے گا۔