ETV Bharat / state

ترال میں کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق - جموں و کشمیر میں کوروناوائرس

جموں و کشمیر میں کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور خاص کر وادی کشمیر میں اس وائرس سے کافی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

ترال میں کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق
ترال میں کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق
author img

By

Published : May 8, 2020, 8:21 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں کوروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے جس سے پورے علاقے میں تشویش کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

ترال میں کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق

تفصیلات کے مطابق نی بگ ترال میں 60 سالہ خاتون کو کورونا سے متاثر پایا گیا جو گزشتہ دنوں سرینگر کے ایک اسپتال میں جراہی کے عمل سے گزری تھی۔ یہ کیس سامنے آنے کے بعد پورے سب ڈسٹرکٹ ترال میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا ہے۔

انتظامیہ نے اب نی بگ گاؤں کو ریڈ زون جبکہ نزدیکی چار دیہات ڈاڈسرہ، امیرآباد، نودل اور شیرآباد کو بفر زون قراد دیا گیا ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر رگھو لنکر نے آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ نی بگ کا دورہ کیا اور وہاں صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے پورے ریڈ زون علاقے میں سیمپلنگ کا آغاز کیا گیا ہے اور پورے گاؤں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.