جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں آج کوروناوائرس کا پہلا مثبت کیس سامنے آیا ہے۔
ضلع ترقیا تی کمشنر پونچھ نے اپنے آفیشل ٹویٹر پر اس مثبت معاملے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینڈھرعلا قہ سے پہلا کورونا وائرس کا کیس رپورٹ ہوا ہے جو کہ بیرون ریاست سے آیا ہوا ہے ۔ وہ شخص اس وقت قرنطینہ مرکز میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ رابطے میں آئے افراد اور ساتھ میں سفر کرنے والے کے دوبارہ نمونے حاصل کیے جا ئیں گے۔
انہو ں نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ تمام افراد ما سک پہنیں اور سماجی دوری کا بھی خاص خیا لرکھیں۔
واضح رہے کہ اس مثبت کیس کی تصدیق کے ساتھ ہی پونچھ میں متاثرین کی کل تعداد چھ تک پہنچ گئی ہے۔ دیگر پانچ مریضوں کا تعلق تحصیل سرنکوٹ سے ہے اور مینڈھر میں پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان کا کہنا ہے کہ' ہم نے مثبت آئے شخص کو ائسولیش میں رکھا گیا ہے اور جو کہ کر وٹین سینٹرمیں دیگر افراد ہیں ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ شخص علی گڑھ سے آیا ہے اور 19مئی کو مینڈھر پہنچا تھا جبکہ 20مئی کو اس کے نمونہ حاصل کیا گیا جس کے بعد اسے مثبت پایا گیا۔