ETV Bharat / state

اننت ناگ: صحتیاب ہوکر 8 مریض ہسپتال سے رخصت - کوروناوائرس

میڈیکل کالج اننت ناگ سے دو جبکہ سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ سے چھ افراد کو ڈسچارج کرکے اپنے گھروں کو بھیجا گیا۔

اننت ناگ: صحتیاب ہوکر 8 مریض ہسپتال سے رخصت

author img

By

Published : May 11, 2020, 8:36 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے کوروناوائرس سے متاثرہ آٹھہ افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد رخصت کیا گیا۔

اننت ناگ: صحتیاب ہوکر 8 مریض ہسپتال سے رخصت

گزشتہ ماہ ان تمام افراد کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میڈیکل کالج اننت ناگ اور بجبہاڑہ سب ضلع ہسپتال میں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا۔ تاہم مذکورہ افراد کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد آج انہیں ہسپتال سے چھٹی کی گئی۔ اور انہیں اپنے گھروں کے اندر قرنطینہ میں رہنے کی سخت ہدایت دی گئی۔

اس سے چند روز قبل شانگس نوگام علاقہ سے تعلق رکھنے والے صحتیاب ہو چکے پہلے مریض کو گھر بھیجا گیا تھا۔

پرنسپل میڈیکل کالج، سپرنٹنڈنٹ سمیت ہسپتال و میڈیکل کالج اننت ناگ انتظامیہ کے کئی ڈاکٹرس و افسران نے رخصت کئے گیے افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

واضح رہے کہ ضلع اننت ناگ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک سو تیس تک پہنچ گئی ہے..جن میں سے ایک مریضہ کی موت جبکہ تین مریض صحتیاب ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.