اطلاعات کے مطابق انِ مزدوروں کے بیرونِ ریاست سے ضلع بڈگام میں آنے پر اسکریننگ بھی کی گئی اور انِ میں کوؤڈ-19 کی کوئی بھی علامت نہیں پائی گئی۔ یہ احتیاطی تدابیر ملک کے ساتھ ساتھ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی کوؤڈ-19 کے انفیکشن کو روکنے کے لئے کی گئی ہے۔ ان تمام مزدوروں کو اس دوران سنیئٹائز بھی کیا گیا۔
ترقیاتی کمشنر بڈگام کی طرف سے انہیں ہدایات دی گئی کہ وہ اپنے آس پاس صفائی کا خاص اہتمام کریں اور ساتھ ہی عارضی طور تعمیر شدہ اینٹ کے بھٹوں میں بھی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ان جگہوں کو بھی سینیٹائز کریں اور ایک دوسرے سے کم از کم 6 فٹ کی دوری اُٹھتے بیٹھتے اور کھاتے پیتے ضرور رکھیں، ماسک کا استعمال لگا تار کریں اور ہاتھ صابن سے دھونے کی بھی ہدایت دی۔
چونکہ ضلع بڈگام میں اینٹ کے بھٹوں کی کافی تعداد موجود ہے اور ان کے کام کرنے کا بھی سیزن شروع ہوا ہے جس کی وجہ سے اپنی روزی روٹی کمانے کے لیے غیر ریاستی مزدور ان بھٹوں میں آتے ہیں۔
اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے ہر کوئی تیاری بہم رکھی ہے تاکہ کوئی بھی اسکریننگ کے بنا نہ رہے اور ان کی اسکریننگ کے بعد ہی یہاں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
ڈی سی بڈگام نے ان غیر ریاستی مزدوروں کو کسی بھی مشکل یا پریشانی کے وقت ضلع ایڈمنسٹریشن یا ان کے فون نمبر پر رابطہ قائم کرنےکی بھی ہدایت دی۔
انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ 'میں نے اپنے ضلع میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کئی افراد اور مشنری کو دن رات متحرک رکھا ہے۔