کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جموں و کشمیرانتظامیہ نے پہلے ہی ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں تمام اضلاع میں سفیدے کے درختوں کو ایک ہفتے کے اندر اندر کاٹنے کی ہدایت دی گئی۔
سرکاری حکم نامے کے پیش نظر کولگام کے مختلف علاقوں جس میں بچرو، اشموجی، کھڈونی اور وہ دیگر علاقوں میں محکمہ مال اور مقامی لوگوں کے اشتراک سے سفیدے کے درختوں کو کاٹنے کا کام شروع ہوا ہے۔
واضح رہے کہ موسم بہار آتے ہی مادہ روسی سفیدے کے درختوں سے روئی نکلتی ہے جس کی وجہ سے یہاں رہنے والے لوگوں کو کافی تکلیف ہوتی ہے اور ییاں تک کہ اس کی روئی سے سانس لینے کے دوران لوگوں کے ناک اور منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوکر مختلف اقسام کے انفکشن کے پھیلاؤ کا سبب بن جاتی ہے۔ یہ روئی فضائی آلودگی اور وائرس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا بھی اہم رول ادا کرتی ہے۔ لہذا ضلع انتظامیہ اور مقامی رضاکارانہ تنظیم کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشات کو مدر نظر رکھ کر کولگام کے مختلف علاقوں میں سفیدے کے درختوں کا صفایا کیا گیا۔
اس موقے پر محکمہ مال کی ٹیم تحصیلدار کولگام کے ہمراہ اور مقامی لوگوں نے کئی علاقوں میں سفیدے کے درختوں کو کاٹنا شروع کیا۔
تحصیلدار کے مطابق ضلع میں سفیدے کے درختوں کا کٹاو شروع ہو گیا ہیں وہیں مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کی سہرانا کی۔