جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 614 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 390 سرگرم معاملات ہیں۔ آٹھ کی موت واقع ہوئی ہے۔ اب 216 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں اب تک 70408 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 7335 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 390 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 8398 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق 54084 اَفرادنے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 19746 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 30 اپریل 2020ء کی شام تک 19132 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔
دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آروگیہ سیتو ایپ اپنے موبائیل فون میں ڈاون لوڈ کریں ۔تاکہ وہ کووِڈ ۔19 سے متعلق تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ اِسے بچنے کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں.
اِس دوران آج مزید 24 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے چار کا تعلق جموں ضلع اور 20کا تعلق کشمیر صوبے سے ہیں۔ بلیٹن کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 127 مثبت معاملات سامنے آئے ہی جن میں سے 102 سرگرم معاملات ہیں، 24 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔
اُدھر سرینگر میں اب تک کورونا وائرس کے 89 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 19 سرگرم معاملات ہیں ۔68 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ02 کی موت واقع ہوئی ہے۔
ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 84ہوئی ہیں جن میں سے 60سرگرم معاملات ہیں اور03مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 21صحتیاب ہوا ہے ۔اِدھر بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک20ہوئی ہیں جن میں سے 10سرگرم ہیں اور10اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 7 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 4 سرگرم معاملات ہیں اور تین صحتیاب ہوئے ہیں۔
ضلع شوپیان میں 72 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 59 سرگرم ہیں اور 13صحتیا ب ہوئے ہیں جبکہ کپواڑہ میں 49مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 30 سرگرم معاملات ہیں اور19صحتیاب ہوئے ہیں۔ گاندربل میں کل 14مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں9سرگرم معاملے ہیں جبکہ5 شفایاب ہوئے ہیں۔
کولگام میں 11 مثبت معاملات پائے گئے ہیں ۔9سرگرم ہیں اور دو صحت یاب ہوئے ہیں اور اننت ناگ میں 83 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںاور 82 سرگرم ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔
اسی طرح جموں میں وائر س کے 26مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں اور سبھی صحت یاب ہوئے ہیں۔ ادھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 20 ہوئی ہےں جن میں سے 2معاملات سرگرم ہیں۔ 17صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔
دریں اثنا راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 4 مریض پائے گئے ہیں جس میں ایک سرگرم اور تین صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ سانبہ میں 04 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ سبھی شفایاب ہوئے ہیں اور کشتواڑ میں سامنے آیا ایک معاملہ پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔
کٹھوعہ میں ایک مثبت معاملہ سامنے آیا ہے اور وہ سرگرم ہے۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔ایڈوائزری میںلوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جسم پر کسی قسم کے جراثیم کش دوائی کا چھڑکاﺅ نہ کریں کیوں کہ یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ جسم پر ایسی اشیاءکے استعمال سے جلد یا آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ کلورین اور دیگر جراثیم کش ادویات کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں