ETV Bharat / state

کوروناوائرس: ڈوڈہ میں اگلے تین دن تک مکمل بند کا اعلان

ڈوڈہ انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کا مکمل تعاون کرنے پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

کوروناوائرس: ڈوڈہ میں اگلے تین دن تک مکمل بند کا اعلان
کوروناوائرس: ڈوڈہ میں اگلے تین دن تک مکمل بند کا اعلان
author img

By

Published : May 6, 2020, 8:27 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن ٹھاٹھری میں انتظامیہ نے علاقہ میں اگلے تین دنوں تک مکمل بند کا اعلان کیا ہے۔

کوروناوائرس: ڈوڈہ میں اگلے تین دن تک مکمل بند کا اعلان

انتظامیہ نے عوام کے نام ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کوروناوائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں مکمل تعاون کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔

بیان کے مطابق ' یہ آپ کا تعاون اور عزم ہے کہ ابھی تک ٹھاٹھری کورونا سے پاک ہے۔ اب چونکہ آپ سب کو معلوم ہے کہ ہمارے بھائی مزدور جو ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے تھے واپس آ رہے ہیں۔ کئی افراد آچکے ہیں اور اگلے 3 دن میں ہزاروں افراد سفر کریں گے۔ مزید ان 3 دن میں ان کی جانچ بھی شروع کی جائے گی۔'

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ' اب، ہماری سابق کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہمیں ان تین دنوں میں مزید محتاط رہنا چاہئے کیونکہ خدشہ ہے کہ ان کے سفر کے دوران وہ دکانوں سے کچھ خریدنے کی کوشش کر سکتے ہیں یا کسی سے بھی بات چیت کر سکتے ہیں۔ لہذا، عوام کے مفاد میں شاہراہ کے ساتھ ساتھ تمام بازاروں میں اگلے 3 دن کے لئے مکمل بند رہیں گے۔

بیان کے مطابق اگلے تین دن تک پریم نگر، ٹھاٹھر ، کاہرا، باتھری سمیت دیگرعلاقوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد رہے گی ۔ انتظامیہ نے دکانداروں سے کہا ہے کہ آج سے 3 دن تک کسی بھی طرح کی دکان کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دائرہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ ٹھاٹھری یا کاہراہ نہ آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.