جموں وکشمیر میں کورونا وائرس پھیلنے کے سبب انتظامیہ نے جموں اور سامبا میں جماعت 5 تک کے تمام اسکولوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
دراصل جموں و کشمیر کے پلاننگ سکریٹری روہت کنسل نے اس کی جانکاری ٹویٹ کے ذریعہ دی۔
اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں بائیو میٹرک حاضری بھی ملتوی کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ابھی تک جموں میں کورونا وائرس کے دو واقعات پرائمری مرحلے پر مثبت پایا گیا ہے۔
حالانکہ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔