ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: ترال میں بیساکھی تقریب ملتوی - لاک ڈاؤن

ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے مد نظر جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں سکھ برادری نے امسال بیساکھی کی تقریبات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاک ڈاؤن: ترال میں بیساکھی تقریب ملتوی
لاک ڈاؤن: ترال میں بیساکھی تقریب ملتوی
author img

By

Published : Apr 11, 2020, 8:44 PM IST

Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں سرکاری احکامات میں بھی کسی مذہبی یا سماجی تقریب کو منانے پر پابندی عائد ہے۔ سکھوں کا مذہبی تہوار بیساکھی 14 اپریل کو منایا جا رہا ہے۔

لاک ڈاؤن: ترال میں بیساکھی تقریب ملتوی

ترال بورڈنگ ہاوس میں بھی اس حوالے سے ہر سال ایک بڑی تقریب منعقد ہوتی تھی جس میں وادی کے اطراف واکناف سے ہزاروں سکھ عقیدت مند حاضر ہوتے تھے۔ تاہم امسال کورونا وائرس اور مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس تقریب کو ملتوی کیا گیا ہے۔

گوردوارہ پربندھک کمیٹی پلوامہ کے ایک سینئیر عہدیدار اجل سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کیونکہ موجودہ حالات میں ہمیں گھروں کے اندر رہ کر انتظامیہ کو تعاون فراہم کرنا چاہئے۔ '

Last Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.