ETV Bharat / state

کوروناوائرس: بیساکھی کا تہوارسناٹے کی نذر - کوروناوائرس

ملک کے باقی حصوں کی طرح جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں بھی کوروناوائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیساکھی کا تہوار سناٹے کی نذر ہوگیا۔

کوروناوائرس: بیساکھی کا تہوار خاموشی سے گزر گیا

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 7:29 PM IST

بیساکھی کا تہوار ہر سال سیکھ برادری بڑے جوش و خروش سے مناتے تھے لیکن امسال کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اس تہوار پر تمام تقریبات کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ گردوارہ سنگھ سبھا راجپورہ، گردواروں سیکلو اور گردوارہ منڈی میں بھی بیساکھی کے حوالے سے کوئی پروگرام منعقد نہیں کیا گیا بلکہ تمام سکھ بھائیوں نے تہوار اپنے اپنے گھروں میں ہی منایا اور گھروں میں ہی پوجا پاٹھ کا اہتمام کیا گیا۔

کوروناوائرس: بیساکھی کا تہوار خاموشی سے گزر گیا

اس حوالے سے گردوارہ صاحب سنگھ سبھا راجپورہ پہائی جگبیر سنگھ نے کہا' یہ تہوار سکھوں کے دسویں گرو گوبند سنگھ کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ آج ہی کے دن 1699 ء میں بیساکھی والے دن خالصہ پنتھ کی بنیاد ڈالی گئی تھی۔ اس دن کی یاد میں ہر سال تب سے لیکر آج تک یہ تہوار مذہبی عقیدت و جزبے سے مناتے ہیں۔'

جگبیر سنگھ نے کہا ' ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاون کی وجہ سے اس بار بیساکھی کا تہوار نہیں منایا جاسکا اور صرف رسمی طور ہی گردواروں میں وہاں کے مقامی مہنتوں نے پوجا پاٹھ وغیرہ کیا۔

انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ' وہ اپنے اپنے مذاہب کے تمام تر اجتماعی پروگرام انفرادی طور بنائیں اور اپنے رب سے رجوع کریں تاکہ وہ دن پھر ہمیں نصیب ہوں کے ہم اپنی اپنی عبادت گاہوں میں اجتماعی پروگرام کرسکیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.