پیمپلیٹ میں کورونا وائرس سے متعلق اہم جانکاری دی گئی اور لوگوں کو تلقین کی گئی کہ وہ احتیاط برتیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو بخشا نہیں جائے گا۔
سب ڈویژن پولیس افسر گول پردیپ کمارکی صدارت میں اس جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بلاک میڈیکل افسر گول بشیراحمد اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی موجود تھی جہاں انہوں نے لوگوں کواحتیاط برتنے کی تلقین کی۔
وہیں اس دوران محکمہ دیہی ترقی نے بھی گول سنگلدان کے بازارو میں کروناوائرس سے متعلق بینر لگائے اور پمپلیٹ بھی لوگوں میں تقسیم کئے۔