ہندوارہ میں مقیم فوج کی 21آرآر نے کووڈ19 سے بیدار کرنے کے لیے کئی علاقوں میں جاکر لوگوں کو اس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اپنے آپ کو محفوظ رکھنے سے متعلق جانکاری فراہم کی۔
ان علاقوں میں بڈکوٹ ۔کلنگام ہندوارہ وغیرہ شامل ہے۔ فوج نے ان علاقوں میں جاکر لاؤڈ اسپیکر پر لوگوں کو کووڈ 19سے احتیاطی تدابیر اپنانے پر جانکاری دی اور اس دوران لوگوں نے فوج کے 21آرآر کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ موجودہ حالات کے دروان فوج نے گاوں قصبہ جاکر غریب لوگوں کی ہر طرح کی مدد کی جس کے دوران فوج نے کئی غیر مقامی مزدور افراد میں غذائی اجناس ودیگر طرح کی چیزیں تقسیم بھی کی۔
خیال رہے کہ وادی کشمیر میں مہلک وائرس کے پھیلاو کے بعد مکمل لاک ڈاون کے نتیجے میں بیشترغریب لوگ فاقہ کشی کے شکار ہو رہے ہے ۔ فوج اور پولیس عوام کی مدد کے لئے پیش پیش ہیں جس کو ہر طرف سراہا جارہا ہے۔ دریں اثناء اس سلسلے میں ہندوارہ کے لوگوں نے فوج کے 21آرآر ہندوارہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں ان نامساعد حالات میں لوگوں کی مدد کے لئے سامنے آئے اور غریب اور ضروت مندوں افراد کی مدد کی۔