ETV Bharat / state

'قرنطینہ میں تمام سہولیات بہم'

ملک کے دیگر حصوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھی کوروناوائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران دیگر ریاستوں میں پھنسے مزدوروں، طلبا اور کاروباری افراد کی گھر واپسی کا عمل جاری ہے۔

قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کے لیے تمام سہولیات بہم

author img

By

Published : May 12, 2020, 4:44 PM IST

روزانہ درماندہ مسافروں سے بھری ہوئی گاڑیاں اپنے گھروں کو واپس آرہی ہیں۔

بیرون ریاستوں سے واپس لائے گئے مزدوروں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لئے پہلے ذہنی طور تیار کیا جاتا ہے کیونکہ قرنطینہ کے ڈر سے بیرون ریاستوں سے آنے والے افراد پیدل چل کر اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں ۔

قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کے لیے تمام سہولیات بہم

ڈوڈہ انتظامیہ کی طرف سے مزدوروں کی پیدل نقل و حرکت پر روک لگانے اور قرنطینہ میں رکھنے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جا رہی ہے۔

ڈوڈہ کے ہر گاؤں میں نگرانی ٹیمیز تعینات رکھی گئی ہیں لیکن قرنطینہ میں رکھے گئے مزدوروں و دیگر افراد کی جانب سے شکایتیں موصول ہو رہی ہیں کہ لوگوں کو غیر معیاری کھانا فراہم جا رہا ہے۔

ڈوڈہ صدر مقام پر بھی سرکاری سطح پر قائم کئے گئے باورچی خانوں میں تیار ہونے والے کھانے پر قرنطینہ میں رکھے گئے لوگوں نے سوالات اُٹھائے ہیں ۔

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے دیگر میڈیا افراد کے ہمراہ سپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں قرنطینہ مراکز کے لئے تیار کئے جانے والے کھانے کی چھان بین کی تو وہاں جو کھانا تیار کیا جا رہا وہ معیاری تھا۔

اس دوران باورچیوں کا کہنا ہے کہ وہ ہر روز اعلیٰ قسم کا کھانا تیار کرتے ہیں ۔اس دوران وہاں نگرانی ٹیمیوں کی موجودگی میں کھانا قرنطینہ مراکز کی طرف روانہ کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ جب کھانا اُن لوگوں کو فراہم کیا جانے لگا تو بالکل گرم اور معیاری کھانا قرنطینہ میں رکھے گئے لوگوں نے کھایا اور کوئی سوال بھی نہیں اُٹھائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.