ETV Bharat / state

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں متاثرین کی کل تعداد 934 ہوگئی

جموں و کشمیر میں آج مزید 55 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا اور اس طرح متاثرین کی کل تعداد 934 ہوگئی۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں متاثرین کی کل تعداد 934 ہوگئی
کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں متاثرین کی کل تعداد 934 ہوگئی
author img

By

Published : May 12, 2020, 10:16 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 934 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 469 سرگرم معاملات ہیں۔ دس کی موت واقع ہوئی ہے۔ اب 455 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں اب تک 98083 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 24285 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطینہ مراکز بھی شامل ہیں۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں متاثرین کی کل تعداد 934 ہوگئی
کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں متاثرین کی کل تعداد 934 ہوگئی

اس کے علاوہ 469 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 10830 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق 62336 اَفراد نے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 53792 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 12 مئی 2020ء کی شام تک 52792 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آروگیہ سیتو ایپ اپنے موبائیل فون میں ڈاون لوڈ کریں ۔تاکہ وہ کووِڈ ۔19 سے متعلق تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ اِسے بچنے کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں.

اِس دوران آج 28 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ بلیٹن کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 134 مثبت معاملات سامنے آئے ہی جن میں سے 26 سرگرم معاملات ہیں، 107 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

اُدھر سرینگر میں اب تک کوروناوائرس کے 136 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 51 سرگرم معاملات ہیں ۔81 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ چار کی موت واقع ہوئی ہے۔

ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونا مریضوں کی تعداد 109 ہوئی ہیں جن میں سے 49 سرگرم معاملات ہیں اور تین مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیں اور 57 صحتیاب ہوا ہے۔ اِدھر بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 46 ہوئی ہیں جن میں سے 32 سرگرم ہیں اور 14 اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19 کے 13 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 9 سرگرم معاملات ہیں اور 4 صحتیاب ہوئے ہیں۔

شوپیان میں 104 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 44 سرگرم ہیں اور 60 صحتیا ب ہوئے ہیں جبکہ کپواڑہ میں 83 مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 38 سرگرم معاملات ہیں اور 45 صحتیاب ہوئے ہیں۔ گاندربل میں کل 23 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 9 سرگرم ہے اور 14 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

کولگام میں 69 مثبت معاملات پائے گئے ہیں ۔63 سرگرم ہیں اور 6 صحت یاب ہوئے ہیں اور اننت ناگ میں 127 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں اور 114 سرگرم ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

اسی طرح جموں میں وائر س کے 35 مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں 9 سرگرم ہے جبکہ 26 صحت یاب ہوئے ہیں۔ ادھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 22 ہوئی ہے جن میں سے 2 معاملات سرگرم ہیں۔ 19 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

دریں اثنا راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 4 مریض پائے گئے ہیں جو پوری طرح صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ سامبا میں 11 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 7 سرگرم معاملے ہیں اور یہ چار شفایاب ہوئے ہیں اور کشتواڑ میں سامنے آیا ایک معاملہ پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔

کٹھوعہ میں 13 مثبت معاملہ سامنے آئے ہیں جن میں سے 12 سرگرم اور ایک پوری طرح صحتیاب ہوچکا ہے۔ بلیٹن میں کہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جسم پر کسی قسم کے جراثیم کش دوائی کا چھڑکاﺅ نہ کریں کیوں کہ یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ جسم پر ایسی اشیاءکے استعمال سے جلد یا آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ کلورین اور دیگر جراثیم کش ادویات کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.