ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں مزید 40 افراد کورونا سے متاثر - کووڈ-19

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں ہر گزرتے روز کے ساتھ کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

جموں و کشمیر میں مزید 40 افراد کورونا سے متاثر

author img

By

Published : May 22, 2020, 11:09 PM IST

جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں

اس یونین ٹریٹری میں اب تک کورونا وائرس کے 1489 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 749 سرگرم معاملات ہیں۔ 20 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 720 افراد شفایاب ہوئے ہیں‎

میڈیا بلٹین کے مطابق علاوہ ازیں اب تک 128517 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 32077 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطینہ مراکز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 749 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 25132 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق 70466 اَفراد نے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 114859 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 22 مئی 2020ء کی شام تک 113370 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آروگیہ سیتو ایپ اپنے موبائیل فون میں ڈاون لوڈ کریں ۔ تاکہ وہ کووِڈ ۔19 سے متعلق تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ اِسے بچنے کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں.

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.