جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں 14 روز تک قرنطینہ میں رکھے گئے 324 افراد پر مشتمل قافلے کو آج اپنے گھر کی طرف راوانہ کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سرینگر حنیف بلخی کا کہنا تھا کہ 'آج 324 افراد کو واپس اپنے گھروں کی اور روانہ کیا گیا۔ ان تمام افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی جس کے بعد انہیں واپس اپنے گھروں کی اور روانہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ اب تک جموں و کشمیر میں قرنطینہ میں رکھے گئے افراد میں سے 638 افراد نے 14 روزہ نگرانی کی مدت مکمل کی ہیں اور انتظامیہ نے انہیں اپنے گھر روانہ کیا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'یہ افراد سرینگر شہر کے مختلف نجی ہوٹلوں میں اور سرکاری عمارتوں میں گزشتہ 14 روز سے قرنطینہ میں تھے۔ آج ان کو گھر روانہ کرتے وقت ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے گھروں میں بھی 14 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے۔
گھر روانہ کیے گئے قافلے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ " 103 سرینگر کے رہنے والے ہیں، ضلع بڈگام سے اچھے ہیں، شوپیاں سے 15، کپوارہ اور سوپور سے گیارہ گیارہ، بارہمولہ سے 20، اننت ناگ سے 32، پلوامہ سے10، باڈی پورا سے پانچ اور گاندربل سے چھ ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر افراد وادی کے بقیہ اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔"
ان کا مزید کہنا تھا کہ "آج گھر بھیجے گئے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ آنے والے دنوں میں مزید افراد کو اپنے اپنے گھروں کی اور روانہ کیا جائے گا بس صرف ان کا ٹیسٹ منفی ہونا چاہیے۔ تاہم اگر مثبت پایا گیا تو انہیں نزدیکی کورونا وائرس وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔ "
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل 281 افراد جن کے ٹیسٹ رپورٹ منفی آئے ہیں اور اس وقت ڈلگیٹ علاقے کے آس پاس واقع ہوٹلوں میں قرنطینہ رکھے گئے ہیں انہیں کل اپنے گھروں کی اور روانہ کیا جائے گا۔