ETV Bharat / state

پلوامہ میں مزید 3 افراد کورونا سے متاثر

وادی کشمیر میں آئے روز کوروناوائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے لوگ اضطراب میں مبتلا ہورہے ہیں۔

author img

By

Published : May 8, 2020, 8:18 PM IST

پلوامہ میں مزید 3 افراد کورونا سے متاثر
پلوامہ میں مزید 3 افراد کورونا سے متاثر

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج مزید تین افراد کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثؓت پایا گیا جس کے ساتھ ہی ضلع میں متاثرین کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ وہیں ضلع میں اب تک تین افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور اب 9 کیسز سرگرم ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان تین مثبت کیسز میں سے ایک پانپورعلاقے سے تعلق رکھتا ہے جو گزشتہ ایک مہینے سے سرینگر کے ایک اسپتال میں فریکچر کا علاج کروا رہا تھا۔مزکورہ شخص کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد اور ان کے لواحقین کو قرنطینہ مراکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسرا مریض لارکہ پورہ پدگام پورہ سے تعلق رکھتا ہے اور یہ بزگر شحص بھی سرینگر اسپتال علاج کروانی کے لئے گیا تھا جس کے بعد انہیں کورونا سے متاثر پایا گیا۔

وہیں نوبگ نودل ترال کے رہنے والے 60 سالہ خاتون جس کا آپریشن کیا گیا تھا اور 10 دن قبل سرینگر کے ایک اسپتال سے فارغ ہوئی تھی ان کا بھی ٹیسٹ مثبت ایا ہے۔

وہیں ان کے تمام افراد خانہ کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خزب مجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد ضلع میں آج تیسرے روز بھی کرفیو جسی صورتحال بنی رہی اور ہر ایک انے جانے والے سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.