ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 666 ہوگئی - جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 27 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 27 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد 666 تک پہنچ گئی ہے۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں متاثرین کی کل تعداد 666 ہوگئی

author img

By

Published : May 2, 2020, 7:30 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 666 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 404 سرگرم معاملات ہیں۔ آٹھ کی موت واقع ہوئی ہے۔ جبکہ 254 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں متاثرین کی کل تعداد 666 ہوگئی
کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں متاثرین کی کل تعداد 666

علاوہ ازیں اب تک 74083 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 9816 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 404 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 7174 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق 56493 اَفرادنے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 23460 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 02 مئی 2020ء کی شام تک 22794 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آروگیہ سیتو ایپ اپنے موبائیل فون میں ڈاون لوڈ کریں ۔تاکہ وہ کووِڈ ۔19 سے متعلق تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ اِسے بچنے کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں.

اِس دوران آج مزید 7 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ بلیٹن کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 128 مثبت معاملات سامنے آئے ہی جن میں سے 91 سرگرم معاملات ہیں، 36 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

اُدھر سرینگر میں اب تک کورونا وائرس کے 106 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 35 سرگرم معاملات ہیں ۔69 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ02 کی موت واقع ہوئی ہے۔

ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 88 ہوئی ہیں جن میں سے 59 سرگرم معاملات ہیں اور03 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 26 صحتیاب ہوا ہے ۔

اِدھر بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 21 ہوئی ہیں جن میں سے 10سرگرم ہیں اور 11 اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 7 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 4 سرگرم معاملات ہیں اور تین صحتیاب ہوئے ہیں۔

ضلع شوپیان میں 77 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 58 سرگرم ہیں اور 19 صحتیا ب ہوئے ہیں جبکہ کپواڑہ میں 55 مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 34 سرگرم معاملات ہیں اور 21 صحتیاب ہوئے ہیں۔ گاندربل میں کل 14مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جو بعد میں شفایاب ہوئے ہیں۔

کولگام میں 11 مثبت معاملات پائے گئے ہیں ۔8 سرگرم ہیں اور 3 صحت یاب ہوئے ہیں اور اننت ناگ میں 99 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںاور 97 سرگرم ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

اسی طرح جموں میں وائر س کے 26مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں سبھی صحت یاب ہوئے ہیں۔ ادھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 20 ہوئی ہےں جن میں سے 2معاملات سرگرم ہیں۔ 17صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

دریں اثنا راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 4 مریض پائے گئے ہیں جس میں ایک سرگرم اور تین صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ سانبہ میں 6 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے دو سرگرم معاملے ہیں اور یہ چار شفایاب ہوئے ہیں اور کشتواڑ میں سامنے آیا ایک معاملہ پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔

کٹھوعہ میں ایک مثبت معاملہ سامنے آیا ہے اور وہ سرگرم ہے۔بلیٹن میں کہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن اضلاع کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جسم پر کسی قسم کے جراثیم کش دوائی کا چھڑکاﺅ نہ کریں کیوں کہ یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ جسم پر ایسی اشیاءکے استعمال سے جلد یا آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ کلورین اور دیگر جراثیم کش ادویات کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.