ETV Bharat / state

کووڈ 19: لداخ میں مزید 20 رپورٹ منفی - لداخ میں آج مزید 20 رپورٹ کورونا سے منفی پائے گئے

مرکز کے زیر انتظام لداخ میں آج مزید 20 رپورٹ کورونا سے منفی پائے گئے اور ان تمام افراد کا تعلق ضلع کرگل سے ہے۔

کووڈ 19: لداخ میں مزید 20 رپورٹ منفی
کووڈ 19: لداخ میں مزید 20 رپورٹ منفی
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 9:20 PM IST

لداخ کے کمشنرسکریٹری رگزن سمفیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ' دہلی سے آج موصول ہونے والے تمام 20 ٹیسٹ نمونے کووڈ -19 کے لیے منفی پائے گئے اور یہ تمام 20 رپورٹز ضلع کرگل کی ہیں۔

کووڈ 19: لداخ میں مزید 20 رپورٹ منفی

سمفل نے کہا کہ' یہ بات سامنے آئی ہے کہ جموں و کشمیر کا ایک مثبت معاملہ لداخ کے لئے ضروری اشیاء لانے والے 5 ٹرک ڈرائیوروں و کلینرز کے ساتھ براہ راست رابطے میں آیا تھا اور اب زوجیلا پاس میں خراب موسم کی وجہ سے دراس میں پھنس گیا ہے۔ یہ ڈرائیور مقامی ٹرک ڈرائیوروں سے رابطے میں آئے تھے جو ضروری اشیاء کی ٹرانس شپمنٹ کے لئے دراس گئے تھے۔

اس واقعے کے پیش نظر سرینگر میں کووڈ مثبت کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کرگل کی جانب سے زوجیلا کے مقام پر ٹریفک کی روانی میں اعتدال اور مختلف چیک پوسٹوں پر اسکریننگ کی شدت اختیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک ایڈوائزری کے مطابق سمفیل نے بتایا کہ ملک میں فوج و فضائیہ کے مختلف مراکز پر کام کرنے والے ایران سے لوٹے زائرین کرام کو ان کے قرنطینی دور مکمل کرنے کے بعد واپس لداخ لایا جائے گا۔

باہر تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو واپس لداخ میں لانے کے بارے میں انہوں نےکہا کہ لداخ سے باہر تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لیے کوئی خاص ایئر لفٹنگ سروس موجود نہیں ہے۔

اگرچہ انتظامیہ طلبہ یونینز و انجمنوں سے قریبی رابطے میں ہے اور جب بھی ضرورت ہو مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔ سمفیل نے مزید کہا کہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر، آر کے ماتھر نے ضلع لیہ میں گاؤں کی سطح پر صحت کے کیمپ لگانے کے لئے آج راج ناواس کے ماہر ڈاکٹروں کی موبائل میڈیکل ٹیموں کو بھی پرچم کشائی کی۔

یو ٹی ایڈمنسٹریشن لداخ کے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کے میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ یو ٹی لداخ کے تمام 4 مثبت کووڈ 19 مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.