ETV Bharat / state

اننت ناگ میں مزید 19 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر - کوروناوائرس

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آج 19 آرمڈ پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس سے پولیس انتظامیہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اننت ناگ میں مزید 19 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر

author img

By

Published : May 18, 2020, 4:54 PM IST

ذرائع کے مطابق 113 آرمڈ پولیس اہلکاروں سے جانچ کے نمونے حاصل کیے گئے تھے جن میں 19 اہلکاروں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اننت ناگ میں مزید 19 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر

وہیں گذشتہ روز اننت ناگ میں 15 افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جن میں ایک حاملہ خاتون سمیت 14 پولیس اہلکار شامل تھے اور اس کے علاوہ 13 مئی کو پولیس لائنز کھنہ بل میں سات مثبت معاملات سامنے آئے تھے۔ ابتدائی معاملہ کو ملا کر پولیس لائنز اننت ناگ میں مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔

دراصل چند روز قبل ایک پولیس اہلکار کی جانچ رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد اُس کے رابطہ میں آنے والے مزید آٹھ افراد کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔

وہیں قرنطینہ میں رکھے گئے دیگر پولیس اہلکاروں میں سے آج مزید 19 اہلکاروں کا ٹیسٹ مثبت آنے سے پولیس انتظامیہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

لاک ڈاون پر عمل درآمد کرنے اور امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو زیادہ متحرک رہنا پڑتا ہے لہذا پولیس محکمہ میں مثبت معاملات سامنے آنا باعث تشویش ہے اور ایسی صورتحال میں کام کرنا پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

وہیں ضلع میں حاملہ خواتین کا کورونا وائرس کے زد میں آنے کی وجہ سے عوام میں تشویش پایا جا رہا ہے۔ 16 مئی کو ضلع اننت ناگ میں سترہ معاملات سامنے آئے تھے جن میں 12 حاملہ خواتین شامل تھیں۔ وہیں 17 مئی کو مزید ایک کیس سامنے آنے کے بعد حاملہ خواتین کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ چودہ اپریل کو ضلع اننت ناگ کے شانگس نوگام علاقہ میں کورونا وائرس کا پہلا مثبت معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد کورونا کے مریضوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے اور یہ تعدا صرف تینتیس روز کے اندر 196 تک پہنچ گئی جن میں 35 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ ایک مریض کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.