جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹر پر ان معاملات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ' جموں و کشمیر میں اب تک کورونا کے معاملات کی کل تعداد 125 ہوگئی۔ ان معاملات میں 118 سرگرم ہیں جس میں وادی کشمیر سے 94 اور جموں خطے سے 24 سرگرم ہیں۔
روہت کنسل نے مزید لکھا کہ ' آج جموں خطے میں چھ، جبکہ وادی کشمیر میں نو افراد کو کوروناوائرس کے لیے مثبت پایا گیا۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب لوگ اضطراب میں مبتلا ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق مرکزی علاقے میں کم سے کم 35243مسافروں اور مشتبہ معاملات سے وابستہ افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے 10556 افراد کو ہوم قرنیطینہ میں ، 615 ہسپتال قرنطین، 103ہسپتال آئیسولیشن اور 17506اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اب تک تقریبا 646افراد نے اپنی 28 دن کی نگرانی کی مدت مکمل کی ہے۔