ETV Bharat / state

کورونا وائرس: شہر خاص کے کئی علاقے ریڈ زون قرار - وہ ان علاقوں میں داخ

کوروانا وائرس کو پھیلاؤ سے روکنے کیلئے انتظامیہ نے سرینگر کے شہر خاص میں کئی علاقوں کو 'ریڈ زون' قرار دے کر مقامی لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں داخل ہونے سے گریز کرے۔

کورونا وائرس: شہر خاص کے کئی علاقے ریڈ زون قرار

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 8:56 PM IST

سرینگر انتظامیہ کے مطابق خیام علاقہ کو ریڈ زون' جبکہ ڈلگیٹ، بشم ر نگر اور ناؤ پورہ کو 'بفر زون' قرار دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: شہر خاص کے کئی علاقے ریڈ زون قرار

وہیں شہر خاص کے چھتہ بل علاقے کو 'کنٹینمنت زوون' قرار دے کر سیکورٹی اہلکاروں نے سیل کر دیا ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں مقامی لوگوں کو گھروں میں محدود رہنے کی اپیل کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ وہ ضابطوں کی خلاف ورزی نہ کریں بصورت دیگر انکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سرینگر کے خانیار علاقے میں وادی کشمیر کا پہلا کووڈ 19 کا کیس مثبت پایا گیا تھا جب سعودی عرب سے واپس آنے والی ایک خاتون کی اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

تاہم یہ معمر خاتون صحت یاب ہوئیں ہیں اور اس وقت اپنے گھر میں قرنطینہ میں رکھی گئی ہے۔

چھتہ بل علاقے میں پانچ کیسز مثبت پائے گئے ہیں اور اس کے بعد انتظامیہ نے اس علاقے کو سیل کرکے لوگوں کو گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں مقامی لوگوں کو ضروری خدمات گھروں میں ہی پہنچائی جائے گی تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

انتظامیہ کے مطابق اس علاقے کو طبی عملے کے ذریعے سروے کرائی جائے گی تاکہ اس بات کی معلومات ہو کہ دیگر لوگ بھی اس وائرس سے متاثر نہ ہوپائے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں لوگوں کو گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ کسی فرد کو اس علاقے میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کوڈ 19 سے دو معمر افراد کی موت واقع ہوئی ہے، وہیں 109 افراد اس وبا میں مثبت پائے گئے ہیں۔

گزشتہ دو ہفتوں سے زائد جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس دوران لوگ گھروں میں ہی محدود ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.