وادی کشمیر کے معروف ہسپتال سکمز کے ڈائرکٹر عبدالغنی آہنگر کا کہنا ہے کہ تاحال اس ہسپتال میں 1146 مریضوں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 1028 مریضوں کا رپورٹ منفی پایا گیا جبکہ 96 مریض کووڈ 19 سے متاثر پائے گئے ہیں جبکہ 22 مریضوں کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاحال سکمز میں 357 کووڈ 19 کے مشتبہ مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جن میں سے 306 افراد کو اپنے اپنے گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک تین مثبت مریض صحتیاب ہونے کے بعد گھر روانہ ہو چکے ہیں اور ان کو گھریلوں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ 12 مثبت مریضوں کو سکمز بمنہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ 30 مثبت مریضوں سکمز کے صورہ میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو مشتبہ مریض جن کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے جنہیں ہسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
جن میں سے چار افراد جن کی رپورٹز آنا ابھی باقی ہے انہیں بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے مصدقہ افراد کی تعداد 200 سے زائد ہوئی ہے جبکہ چار افراد اس مہلک وائرس سے انتقال کر چکے ہیں۔جموں و کشمیر میں گزشتہ تین ہفتوں سے زائد لاک ڈاؤن جاری ہے جس دوران لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔