جموں و کشمیر میں بدھ روز کورونا وائرس کی وجہ سے مزید چھ افراد کی موت ہوئی ہے اور اس طرح اموات کی تعداد 498 ہوگئی ہے ۔
حکام کے مطابق فوت ہونے والے چھ مریضوں میں 25 سالہ دانگی واچی بارہمولہ کا شخص، لال بازار سرینگر کا 78 سالہ شخص، ریناوری سرینگر کا 68 سالہ شخص، نواب بازار سرینگر کا ایک 60 سالہ شخص، مرہمہ اننتناگ کا 70 سالہ شخص اور لارکی پورہ اننت ناگ کی ایک 50 سالہ خاتون شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
جموں و کشمیر: کورونا وائرس کے نئے 564 معاملے درج
سکمز صورہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ نوجوان کو 11 اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور بدھ کے روز وہ فوت ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ لال بازار سرینگر کا رہنے والا ایک 78 سالہ شخص جسے 24 جولائی کو داخل کیا گیا تھ، بدھ کے روز بھی اس کی موت ہوگئی۔
ایس ایم ایچ ایس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ریناوری سے تعلق رکھنے والا ایک 68 سالہ شخص ، جسے 06 اگست کو سی او پی ڈی، نمونیا اور دیگر بیماریوں کے ساتھ داخل کرایا گیا تھا بدھ کے روز فوت ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواب بازار سرینگر سے تعلق رکھنے والا ایک 60 سالہ شخص جسے 04 اگست کو نمونیا کے ساتھ داخل کرایا گیا تھا، بدھ کے روز اس کی موت ہوگئی۔
جی ایم سی اننت ناگ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مرہمہ اننت ناگ کا ایک 70 سالہ شخص اور لارکی پورہ اننت ناگ کی ایک 50 سالہ خاتون جو گذشتہ کئی دنوں سے زیر علاج ہے، منگل کو ان کی موت ہوگئی۔
چھ مزید اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 498 ہوگئی ہے جن میں کشمیر صوبے سے 461 اور جموں صوبے سے 37 شامل ہیں۔