گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندر بل میں ڈپٹی کمشنر شیامبیر کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں امرناتھ یاترا 2022 کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس ایس پی گاندربل، نکھل بورکر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل جیسے کئی بڑے افسران نے شامل تھے۔ Coordination Meeting Of Shri Amarnath Ji Yatra 2022
میٹنگ میں ڈی سی نے یاتریوں کی گنجائش اور خدمات کو بڑھانے، سیکورٹی ایجنسیوں کی رہائش کے لئے جگہوں کی نشاندہی، چیکنگ پوائنٹس، سیکورٹی، سڑکوں کی میکڈیمائزیشن کے بارے میں محکمہ وار تفصیلات طلب کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے یاترا کے بہتر انتظام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بہتر تال میل اور فوری ردعمل کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یاترا کی مدت کے دوران یاتریوں کے آرام دہ سفر کی سہولیات کے لیے اضافی جوش و خروش کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ 15 جون 2022 تک یا اس سے پہلے تمام ٹرانزٹ کیمپوں اور سڑکوں پر مناسب انتظامات اور سہولیات کو یقینی بنائیں۔ وہیں جل شکتی اور پی ڈی ڈی محکمہ کو ہدایت دی گئی کہ یاترا کے دوران بلا تعطل پانی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ سی ای او، ایس ڈی اے کو ہدایت دی گئی کہ وہ سیکورٹی ایجنسیوں کو ان کی ضرورت کے مطابق سازوں سامان مہیا کرائیں۔ Coordination Meeting Of Shri Amarnath Ji Yatra 2022
مزید پڑھیں:
بی آر او کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ قومی شاہراہ پر جلد از جلد میکڈمائزیشن کا کام شروع کریں اور 5 جون 2022 تک مکمل کریں، دونوں ٹنل پروجیکٹوں کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ یاترا کے راستوں پر ڈالے گئے ملبے اور دیگر مواد کو جلد از جلد ہٹائیں تاکہ یاترا کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔