یہ ورکشاپ محکمہ والڈلائف اور ایس آر ڈی ای کی شراکت سے عمل میں لایا گیا۔
اس ورکشاپ میں ماحولیات کے ماہرین نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
والڈلائف وارڈن سنٹرل الطاف احمد نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو کیسے اور کیوں بچانا ضروری ہے۔انہوں نے ورکشاپ میں شریک ہوئے اسکولی بچوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کیسے آپ ماحول کو بچانے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم عوام میں یہ بات عام کرنا چاہتے ہیں اور جو جواں سال پیڑھی ہے ان کو اس بات کی تربیت دی جائے کہ کیسے ہم اپنے ماحول کو تباہ ہونے سے بچائیں اور بچےاس میں ایک رول ادا کرسکتے ہے، جس کی وجہ سے ایک تبدیلی آسکتی ہے'۔
اس تقریب پر ایس آر ڈی ای کے چیئرمین ڈاکٹر شیخ غلام رسول کا کہنا ہے کہ ہمارا اس ورکشاپ کو منعقد کرانے کا مقصد اسکولی بچوں میں اس بات کا فہم پیدا کرنا ہے کہ وہ ماحولیات کا توازن برقرار رکھنا انسانی بقا کے لیے کتنی ضروری ہے۔
وہیں انہوں نے کہا کہ ماحولیات کو خراب ہونے سے بچانے میں مستقبل کے معمار اپنا اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔
ورکشاپ میں ماہرین کے علاوہ والڈ لائف کے اعلی عہدیداران , غیر سرکاری تنظیم ایس آر ڈی ای کے افسران کے علاوہ اسکولی بچوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔