ETV Bharat / state

'کشمیر میں طویل بندشوں سے مظاہروں میں اضافہ ہوگا' - فوجی اہلکار پر حملہ ہونے کا بھی زیادہ خطرہ بن سکتا ہے

سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں طویل بندشیں اور غیر اعلانیہ ہڑتال کی وجہ سے سلامتی کے لیے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

'کشمیر میں طویل بندشوں سے مظاہروں میں شدت آئے گی'

author img

By

Published : Dec 13, 2019, 10:24 AM IST

سی آر پی ایف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کے دوران پریشانی پیدا کرنے والوں کو احتجاج اور مسلح جدوجہد کی نئی لہر شروع کرنےکا موقع مل سکتا ہے۔ فوجی اہلکار پر حملہ ہونے کا بھی زیادہ خطرہ بن سکتا ہے، کیونکہ وہ عارضی کیمپز میں مقیم ہیں۔

مرکزی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے سی آر پی ایف کی سات اضافی بٹالین (تقریبا 75000 سکیورٹی اہلکار) کو وادی کشمیر بھیج دیا گیا۔
وادی کشمیر میں مسلسل 130 دن سے بندشیں اور غیر یقینی صورتحال جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق وادی میں موجود سی آر پی ایف اہلکاروں کی بڑی تعداد وہاں فوجیوں کو مطمئن نہیں کر سکتی ہے۔

سی آر پی ایف کا کہنا ہے کہ ' وادی کشمیر میں شدت پسندوں کی دراندازی اور نقل و حرکت میں اضافے کے باوجود اب تک مجموعی طور پر سکیورٹی کی صورتحال میں عسکریت پسندوں کے بڑے حملوں کا مشاہدہ نہیں ہوا ہے۔ وادی میں طویل عرصے سے لاک ڈاؤن احتجاج اور مسلح جدوجہد کی نئی لہر کو دوبارہ شروع ہونے کا موقع فراہم کرسکتا ہے۔'

سی آر پی ایف نے کہا کہ عسکریت پسند وادی کے باہر سے آنے والے کارکنان کو نشانہ بنا کر اور انہیں گولی مار کر لاک ڈاؤن کو طوالت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔بندش کی وجہ سے لوگ اپنا کاروبار نہیں کر پا رہے ہیں جس سے عوام میں حکومت کے تئیں عدم اطمینان ہے ۔وادی کشمیر میں مسلسل بندشوں کے سبب بین الاقوامی برادری کشمیر میں عائد تمام پانبدیوں کو ختم کرنے اور سیاسی رہنماؤں کو رہا کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔'

سی آر پی ایف نے کہا کہ' وادی کشمیر سے سکیورٹی فورسز کو واپس بلایا جانا فی الحال نظر نہیں آرہا ہے۔اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سی آر پی ایف کو طویل عرصے تک وادی میں قیام پذیررہنا پڑسکتا ہے اس دوران ان کے کیمپز اور قافلے کی نقل و حرکت خطرے سے دوچار رہے گی۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.