ETV Bharat / state

تعمیری کام دوبارہ بحال

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملک بھر کی طرح ہی جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بھی  تمام تر تعمیری سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں ،جس کی وجہ سے ضلع میں سڑکوں کی حالت بارشوں کی وجہ سے خراب ہو گئی تھی ۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند پڑے تعمیری کام دوبارہ بحال

author img

By

Published : May 12, 2020, 12:16 AM IST

تاہم حکومت کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق گرین زون میں تعمیر و ترقی کی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی گئی ہے ،جس کے بعد ضلع ڈوڈہ کے اندر محکمہ پی.ایم۔جی.ایس .وائی کے تحت زیر تعمیر سڑکوں پر تعمیری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئیں ہیں ۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند پڑے تعمیری کام دوبارہ بحال

اس عمل سے غریب مزدوروں کا روزگار بھی واپس آ گیا ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھین گیا تھا ۔

اس سلسلے میں مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بچّوں کو دو وقت کی روٹی فراہم کرنا مشکل ہو رہا تھا اب اگر مزید لاک ڈاؤن سے کام بند رہتے تو وہ فاقہ کشی کا شکار ہو جاتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اُن کے حق میں فیصلہ لیا کہ تعمیری کام کاج بحال کیا جائے اس کے ساتھ مزدور طبقے سے منسلک افرد پھر سے روٹی کا انتظام کر سکتے ہیں ۔

ڈوڈہ بھاگواہ سڑک پر جاری کام کے دوران مزدوروں نے کام شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ۔بی.ڈی.سی چیئرمین بھاگواہ جوگیندر سنگھ نے بتایا کہ وہ حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے تعمیر و ترقی کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کا فیصلہ لیا اس سے علاقہ میں تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا اور بند پڑی سڑکیں بحال ہوں گی ۔

اس حوالے سے ایکس.ای.این پی.ایم.جی.ایس۔وائی ڈوڈہ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو کام روک دئیے گئے تھے سرکاری احکامات کے مطابق دوبارہ شروع کر دئیے گئے ہیں مزدوروں کو سماجی دوری اور ماسک کے متعلق بتایا گیا ہے تاکہ لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کا اہتمام جو دو ماہ سے چل رہا ہے اُس کو نقصان نہ ہو ۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑکوں پر تار کول کا کام متاثر ہوا ہے چونکہ اُس کے لئے بیرون ریاستوں سے مزدور آتے ہیں تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ نہیں آ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.