ETV Bharat / state

Conservator Of Forests Visit Shopain کنزرویٹر آف فاریسٹ کشمیر سائوتھ سرکل نے شوپین کا دورہ کیا

کنزرویٹر آف فاریسٹ ساؤتھ سرکل نے شوپیاں میں محکمہ جنگلات کے کام کاج کا جائزہ لیا۔مختلف منصوبوں کو لے کر متعلقہ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔اس موقع پر زیر التوا منصوبوں پر جلد سے جلد کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔

کنزرویٹر آف فاریسٹ کشمیر سائوتھ سرکل نے شوپین کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 4:03 PM IST

Updated : Jun 19, 2023, 5:04 PM IST

کنزرویٹر آف فاریسٹ کشمیر سائوتھ سرکل نے شوپین کا دورہ کیا

شوپیاں:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے کنزرویٹر آف فاریسٹ ساؤتھ سرکل نے شوپیاں میں محکمہ جنگلات کے کام کاج کا جائزہ لیا۔مختلف منصوبوں کو لے کر متعلقہ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔

کنزرویٹر آف فاریسٹ، جنوبی کشمیر عرفان علی شاہ نے آج شوپیان فاریسٹ ڈویژن میں اپنے دن بھر کے معائنہ کے دوران محکمہ جنگلات کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر شوپیاں فضلل حسیب کے ساتھ مل کر شوپیاں کے سیلف ہیلپ گروپس میں ایپکلچر یونٹس تقسیم کیے جو کہ جنگلات کے کنارے پر رہنے والی برادریوں کے لیے ذریعہ معاش کو بڑھانے اور ان کی مدد کرنے کے لیے محکمہ جنگلات کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ہیں۔

کنزرویٹر عرفان علی شاہ نے مشن امرت سروور کے تحت جنگلات کے اندر آبی ذخائر کی ترقی پر زور دیا اور لوگوں، جنگلی حیات اور جنگلات کے فائدے کے لیے ان آبی ذخائر کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔انہوں نے "ون سے جل اور جل سے زندگی" کے تصورات کو ادارہ جاتی بنانے اور ڈھالنے پر زور دیا۔ انہوں نے جل جیون مشن اسکیموں کے لیے جنگلات کی منظوری پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:Block Divas At Far Flung Village رام پورہ۔ راج پورہ میں بلاک دیوس کا انعقاد

ان کا کہنا ہے کہ جنگلاتی علاقوں اور اس کے آس پاس کے تمام جنگلی اور کاشت شدہ بھنگ کو تباہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے ’’نشا مکھ بھارت ابھیان کے تحت کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی تاکہ شوپیان کو منشیات سے پاک کیا جائے اور نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے دور رکھا جائے۔

Last Updated : Jun 19, 2023, 5:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.