ETV Bharat / state

Congress Workers Protest in Tral ترال میں راہل گاندھی کی حمایت میں کانگریس کے حامیوں کا احتجاج

ترال میں واقع بس اسٹینڈ کے قریب کانگریس کے سینکڑوں حامیوں نے اپنے رہنما راہل گاندھی کی رکنیت معطل کئے جانے کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ کانگریس کے حامیوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

ترال میں راہل گاندھی کی حمایت میں کانگریس کے حامیوں کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 5:53 PM IST

ترال میں راہل گاندھی کی حمایت میں کانگریس کے حامیوں کا احتجاج

ترال: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح یو ٹی جموں و کشمیر میں بھی کانگریس کے کارکنان اپنے رہنما راہل گاندھی کی حمایت میں سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ سینکڑوں حامیوں نے اپنے رہنما راہل گاندھی کی رکنیت معطل کئے جانے کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ کانگریس کے حامیوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

احتجاجی لوگوں نے راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ ہونے خلاف سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت ان سے خوفزدہ ہے. جس طرح ملک میں اپوزیشن طاقتوں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے اسے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ ملک میں اندھیر نگری کا راج قایم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ کرنے کے حوالے سے پورے ملک میں ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔راہل گاندھی کے خلاف ایک ایسا فیصلہ لیا گیا جسے عام لوگ کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے ایک سینر ورکر فاروق احمد خان نے بتایا کہ ملک میںمعاشی حالت بہت خراب ہے،ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے۔عام لوگ پریشان ہیں لیکن بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اپوزیشن جماعتوں کو کچلنے کی کوشش میں مصروف ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو جیلوں میں نطربند کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:KCCI Delegation Meets Union Minister: کے سی سی آئی وفد کی مرکزی وزیر جنگلات سے ملاقات

انھوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر یہ کونسی جمہوریت ہے جس میں برسرِ اقتدار پارٹی کے خلاف بولنا جرم کہلاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جےپی نے اپنے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے جس طرح کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی رکنیت کو منسوخ کیا گیا ہے وہ جمہوریت کا قتل ہے۔ ہم اس کی زبردست الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.