ETV Bharat / state

Congress protest اسمارٹ میٹرز کے خلاف کانگریس کا جموں میں احتجاج - جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں

جموں کے شاہدی چوک میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر کے سامنے کانگریس کارکنان اور عوام نے اسمارٹ میٹرز، مہنگائی، پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر اہم ایشوز کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔ کانگریس کے حامیوں نے قبل از وقت اسمبلی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

اسمارٹ میٹرز کے خلاف کانگریس کا جموں میں احتجاج

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 12:37 PM IST

اسمارٹ میٹرز کے خلاف کانگریس کا جموں میں احتجاج

جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں پارٹی ہیڈ کوارٹر کے سامنے کانگریس کارکنان اور عوام نے اسمارٹ میٹرز، مہنگائی، پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر اہم ایشوز کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ کانگریس کے حامیوں نے قبل از وقت اسمبلی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔ کانگریس کے درجنوں کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے سیکرٹریٹ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا ۔پولیس کی کارروائی کے باوجود کانگریس کے حامیوں کا احتجاج جاری رہا۔اس درمیان مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ خواتین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد پلے کارڈ اٹھا کر مرکزی حکومت اور یو ٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Cloud Burst in Tral وانٹی ناڈ اور ززبل میں بادل پھٹنے کے واقعات

کانگریس خاتون لیڈر اور کارپوریٹر جموں میونسپل کارپوریشن اندو پوار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت غریب اور عام لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔ مہنگائی کے دور میں لوگ بھاری ٹیکس ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ ضروری اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ روزمرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ کانگریس عوام کی آواز کو مضبوطی سے بلند کرے گی۔ بی جے پی اور یو ٹی انتظامیہ کے غریب اور عوام مخالف فیصلوں کے خلاف لڑے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.