پروگرام کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے کیا۔
پروگرام کے دوران مختلف شعبوں سے وابستہ ماہرین نے طلبا کو روشن مستقبل کے حوالے سے جانکاری فراہم کی تاکہ بچوں کو ان کے مستقبل کے تعلق سے صحیح واقفیت حاصل کرائی جائے۔ اور وہ نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسرے نوجوانوں کے لئے بھی روزگار کےوساٸل پیدا کر سکیں۔
پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ لیبر کمشنر کے علاوہ تحصیلدار اونتی پورہ، تحصیلدار پانپور اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی پروگرام کا حصہ رہے۔
پروگرام کا مقصد طالب علموں کو مستقبل کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا تھا تاکہ آنے والے وقت میں وہ روزگار حاصل کرنے میں خود کفیل بن سکیں اور دوسروں کو بھی روزگار کے وسائل پیدا کر سکیں۔