ETV Bharat / state

جموں خطے میں 'جنتا کرفیو' کا اثر - وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان

جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار اپنی ڈیوٹی کو انجام دے رہے ہیں۔ شہر میں آنے والی گاڑیوں کو جانچنے کے بعد ہی اندر آنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

جموں خطے میں 'جنتا کرفیو' کا اثر
جموں خطے میں 'جنتا کرفیو' کا اثر
author img

By

Published : Mar 22, 2020, 8:53 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان پر جنتا کرفیو کو آج جموں و کشمیر کی عوام کی طرف سے بھی پوری حمایت حاصل ہوئی ہے۔

جموں خطے میں 'جنتا کرفیو' کا اثر

جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار اپنی ڈیوٹی کو انجام دے رہے ہیں۔ شہر میں آنے والی گاڑیوں کو جانچنے کے بعد ہی اندر آنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں جنتا کرفیو کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اودھم پور میں بھی جنتا کرفیو کا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ادھم پور میں آج صبح سات بجے سے جنتا کرفیو نافذ ہونے کے بعد بازار کی تمام سڑکوں اور چوک چوراہوں پر سناٹا چھایا رہا۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران مستعد ہیں۔

وہیں آج کٹھوعہ میں شام 5 بجتے ہی لوگوں نے اپنی چھتوں پر چڑھ کر تالیاں بجانا شروع کر دیا۔ لوگوں نے برتنوں کو بجا کر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

کٹرا میں ضلع کمشنر اور ایس ایس پی مکمل طور پر تیار ہیں اور شہر کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ وہاں کاروباری ادارے مکمل طور پر بند ہیں۔ کرفیو میں اپنا پورا تعاون دینے والے لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس اقدام کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.