ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے بیچ ڈائگنوسٹک سنٹر کے خلاف شکایت - دیگر مراکز یہ ٹست

وادی کشمیر میں لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ نے نجی طبی مراکز کو کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا جارہا ہے، لیکن ہر مرکز احتیاطی تدابیر اور مریضوں کے مفادات مد نظر رکھتے ہوئے کام کریں۔

کورونا وائرس کے بیچ ڈاگناسٹک سینٹر کے خلاف شکایت

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 6:01 PM IST

تاہم سرینگر کے کاک سرائے علاقے میں قائم ایک نجی ڈائگنوسٹک سینٹر 'میڈی کیئر' کورونا وائرس وبا کا غیر ضروری فائدہ اٹھاتے ہوئے مریضوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے-

مریضوں اور انکے تیمارداروں کی شکایت ہے کہ طبی جانچ کرنے کیلئے یہ سنٹر مقررہ ریٹ کے بجائے اپنے طور پر زیادہ فیس لے رہا ہے اور غیر قانونی طور پر مریضوں کو لوٹ رہا ہے-

ایک تیماردار اویس احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ روز ڈاکٹر نے انکو ایک ٹسٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا اور اس نجی مرکز نے انہیں 15000 روپے ادا کرنے کو کہا جبکہ دیگر مراکز یہ ٹسٹ محض 1800 روپیے میں کرتے ہیں-

انہوں نے مزید بتایا کہ"میں پریشان ہوگیا کہ یہ ٹسیٹ اتنا مہنگا کیوں ہوگیا؟ میں نے انتظامیہ کے پاس اس کی شکایت درج کی ہے- مجھے امید ہے کہ حکام اس طبی مرکز کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے-"

کئی شہریوں نے اس نجی مرکز کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر ٹسٹ میں دیگر مراکز کے مقابلے میں بہت زیادہ ریٹ مانگی جارہی ہے-انکا کہنا تھا کہ من مانی ریٹ لگا کر یہ طبی مرکز انہیں لوٹ رہا ہے-

اس ضمن میں سرینگر کے ضلعی مجسٹریت ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ لوگوں کی شکایت کے پیش نظر اس مرکز کے خلاف ضرور کاروائی کریں گے-

وہیں سرینگر ضلع کے ہیلتھ افسر ڈاکٹر انجم نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے میں کارروائی کرنے کا عمل شروع کیا ہے-

نجی ڈاگناسٹک سینٹرز ایسوسیشن کے صدر عمر اقبال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے مریضوں کے مفاد کو پیش نظر بہت عرصہ قبل ہر ٹیسٹ کی ریٹ مختص کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ سینٹر نے مریضوں کی مجبوری کا غیر قانونی فایدہ اٹھایا ہے-انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو لوگوں کی شکایت کے بعد اس مرکز کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.